Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ہندستان

مفتی سعید احمد پالنپوری ؒکا انتقال ایک عظیم سانحہ:مولانا ارشدمدنی

Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز سروس،19؍مئی، 2020

نئی دہلی، دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث وصدرالمدرسین حضرت مولانا سعید احمد پالنپوری کے ؒ آج صبح بمبئی میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا درس حدیث مختلف علوم وفنون پر دسترس کی بنیادپر بہت ہی ممتاز سمجھاجاتاتھا۔انہوں نے آج یہاں جاری تعزیتی بیان میں کہا کہ حضرت مولانا سعید احمد پالنپوری ؒ دارالعلوم دیوبند کے ابنائے قدیم میں سے تھے، مولانا بچپن ہی سے نہایت ذہین وفطین، کتب بینی اورمحنت کے عادی تھے اپنی ذہانت وذکاوت کی وجہ سے مخلتف علوم وفنون اورخاص طورپر فقہ اورحدیث میں ممتاز جانے جاتے تھے، فراغت کے بعد مختلف مدرسوں میں علم حدیث کی خدمت کرتے رہے اور پھر تقریبا 47سال پہلے دارالعلوم دیوبند نے مادرعلمی کی خدمت کے لئے دارالعلوم میں بلالیا، اسی وقت سے ان کا علم حدیث سے خاص شغف رہا ہے، اس وقت موصوف دارالعلوم کے شیخ الحدیث اور صدرمدرس تھے بخاری شریف کا درس دیا کرتے تھے، اس زمانہ میں ان کا درس حدیث مختلف علوم وفنون پر دسترس کی بنیادپر بہت ہی ممتاز سمجھاجاتاتھا، اگر یہ کہا جائے کہ داراالعلوم کے مسند حدیث کے امتیاز کو انہوں نے قائم کررکھا تھا تو اس میں کوئی مبالغہ نہ ہوگا،اس کے علاوہ مولانا مرحوم کی متعدد تصانیف ہیں جس سے لوگ مستقبل میں استفادہ کرتے رہیں گے۔
مولانا مرحوم دارالعلوم کے شعبہ ختم نبوت کے ناظم بھی تھے، ہمیں افسوس ہے کہ مولانا ہم سے جداہوگئے، وہ زمانہ سے شوگرکے مریض تھے اوراس وقت ان کے عوارض یکے بعد دیگر ے بڑھتے گئے یہاں تک کہ انہوں ہم کو داغ مفارقت دیدیا،ہماری بارگاہ خداوندی میں دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور درالعلوم کو اس کا نعم البدل عطافرمائے اورمولانا مرحوم کی علمی وصلبی اولادکی نگہبانی فرمائے ہم سب خدام جمعیۃ ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں، میری جماعتی احباب اہل مدارس،علماء کرام، طلباء عزیز، ابنائے دارالعلوم اور مسلمانوں سے حضرت مرحوم کی مغفرت وترقی درجات کے لئے اورپسماندگان،اعزاواقارب کے لئے بارگاہ خداوندی میں صبرجمیل کی دعاء کی اپیل ہے۔ واضح رہے کہ دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث وصدرالمدرسین حضرت مولانا سعید احمد پالنپوری ؒ آج صبح بمبئی میں انتقال فرماگئے۔ وہ شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

About the author

Taasir Newspaper