ویکسی نیشن مہم سائنسدانوں کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے: شاہ

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India  on  16-January-2021

نئی دہلی: کورونا کی وبا سے بچنے کے لئے ویکسین پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم ہندوستانی سائنسدانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور ہماری قیادت کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ امت شاہ نے اس کے لئے سبھی سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کی۔ امت شاہ نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’ملک آج ایک تاریخی لمحے کا گواہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہندوستان نے کورونا کے خلاف جنگ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹس کرتے ہوئے کہا ’دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم ہندوستان کے سائنسدانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور ہماری قیادت کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ ہندوستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے انسانیت کے خلاف سب سے بڑے بحران کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔