علماء سے محبت رکھنے والے قوم و ملت کے مخلص بے لوث خادم آل حسن صاحب تھے:قاری شعیب احمد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.

  نوادہ  محمد سُلطان اختر: جناب آل حسن صاحب حال مقیم شاہ گنج پٹنہ کے انتقال پر دارالقرآن مدرسہ عظمتیہ انصارنگر نوادہ میں مشہورمعروف شخصیت حضرت مولاناقاری شعیب احمدصاحب کنوینراصلاح معاشرہ کمیٹی مسلم پرسنل لابورڈ ضلع نوادہ نے اظہار غم کرتے ہوئے کہا کہ جناب ماسٹر آل حسن صاحب علمائے کرام سے والہانہ محبت کرتے تھے میرا ان سے گذشتہ پچاس سال سے بھی زائدعرصہ سے تعلق تھا،انہوں نے اپنے آبائی گاؤں حضرت سائیں کے باشندگان کی اصلاح اوران کے فائدہ کیلئے ہمہ وقت کوشہ رہاکرتے تھے،مجھے بار بار اپنے گاؤں دعوت دیکر بلاتے اوردینی باتیں سنانے کا موقع نکالتے تھے،وہ قوم و ملت کے بے لوث مخلص خادم تھے، جنہوں نے اپنی ساری زندگی قوم و ملت کی خدمت میں لگا دی،تقریباچالیس سال انہوں نے درس وتدریس کی خدمت ہائی اسکول میں انجام دی۔ اور اپنی صلاحیت اور توانائی کواسکول کے انتظام و انصرام کو درست کرنے میں لگا یا۔اپنے گاؤں کو ترقی یافتہ بنانے میں زندگی کے قیمتی ایام کوصرف کیا اورکامیابی بھی حاصل کی۔ قوم و ملت کے ایسے خادم کی زندگی سے ہم سب کو سبق لینا چاہئے کہ قوم کی بے لوث خدمت کیسے کی جاتی ہے،موصوف بہت ہی منکسر المزاج، خلیق اور قوم کا درد رکھنے والے انسان تھے۔ جناب آل حسن صاحب مرحوم اوران کے نیک صالح دامادجناب الحاج ماسٹر سعیدصاحب سے میرے دیرینہ مراسم رہے ہیں، دوستانہ تعلق کو ان حضرات نے بہت خوش دلی سے نبھایا،آج وہ مرحوم ہوگئے ان کے نیک اورمخلص دامادجناب ماسٹر سعیدصاحب بھی بہت ہی مخلص، حساس طبیعت کے مالک، عبادت گزار، حقو ق اللہ اور حقوق العباد کی رعایت کرنے والے اورہمیشہ ملت کے کاموں کے لیے سرگرم رہنے والے نیک طبیعت کے انسان ہیں اللہ ان کی عمرمیں برکت عنایت فرمائے،ان کے صاحبزادے جناب پروفیسراعجازصاحب بھی ماشاء اللہ نیک سیرت اور بہت ہی ملنسار، خلیق اور خوش مزاج طبیعت کے مالک ہیں،مجھ سے ان کا پوراخاندان بہت محبت کرتاہے،ہم سب دعاء گوہیں کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے آمین جناب حضرت قاری شعیب احمد صاحب ناظم مدرسہ عظمتیہ انصارنگر نوادہ جناب قاری مقصوداحمد جناب قاری شوکت مظاہری جناب قاری شہادت حسین قاسمی جناب قاضی ضیاء الدین مظاہری جناب مولانامحمدنظام الدین مظاہری جناب مولانامحمدنصیرالدین مظاہری جناب مولاناابوطلحہ مظاہری جناب مولانامنت اللہ مظاہری جناب حافظ فصیح احمد اورمدرسہ عظمتیہ انصارنگر نوادہ دارالعلوم رحمانیہ کے دیگر اساتذہ وطلبہ کرام نے مرحوم کے لیے ایصال ثواب ومغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔