اسرائیلی وزیر کے ذریعہ مسجد اقصیٰ کے احاطہ کا دورہ کی آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے کی مذمت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.

نئی دہلی : بھارتیہ مسلم تنظیمو ں کی وفاقی ادارہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، اسرائیل کے وزیر برائے قومی تحفظ اطاماربین -گویر کے ذریعہ مسلمانوں کی تیسری مقدس عبادت گاہ’’ مسجد اقصیٰ‘ ‘کے احاطہ کے دورہ کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام کے تقدس کی سنگین پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
اسرائیلی وزیر کا یہ جبراً غیر قانونی اقدام اس کے ذریعہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی سلامتی اور ان علاقوں میں امن وامان خراب کرنے کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل،انتنو گوتریس، کی قیادت میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتی ہے کہ وہ شہینو ریاست کی حکومت کی اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات پر روک لگانے کے لیے فوری طور پر مضبوط اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت مسلم ممالک کے سربراہان اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) سے بھی توقع کرتی ہے کہ اسرائیلی حکومت کی پشت پناہی میں اس کے وزیر کے ذریعہ لئے گئے اشتعال انگیز اقدام پر کوئی مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے ،تاکہ امن کو خطرے میں ڈالنے والے ایسے اقدامات کے خلاف عالمی برادری متحد ہوکر اقدامات کر سکے۔