افغانستان کا سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Jan.

کراچی ، 16جنوری :افغانستان آسٹریلیا سے سیریز منسوخ ہونے کے بعد پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا خواہشمند ہے۔اس حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کیا ہے۔پی سی بی سے رابطہ کر کے اے سی بی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔آسٹریلیا نے گزشتہ دونوں افغانستان سے سیریز منسوخ کردی تھی، جس کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کیا۔پی سی بی نیوزی لینڈ سیریز اور پاکستان سپر لیگ کے درمیان 3 میچز کی سیریز کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اگست میں بھی سپر لیگ کے 3 میچز کھیلیں گی۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے افغانستان میں طالبان حکومت کے اسلامی قوانین کے نفاذ کے تحت خواتین کی مخلوط تعلیم اور غیر ملکی این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی لگادی ہے، اس پابندی کے تناظر میں آسٹریلیا نے خواتین پر پابندی کو دلیل قرار دیتے ہوئے افغانستان سے کرکٹ کھیلنے سے منع کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے اس فیصلے کے خلاف احتجاجاً نوین الحق نے بھی بگ بیش میں کھیلنے سے انکار کردیا، وہیں اس فیصلے کے خلاف اسٹار اسپنر راشد خان نے بھی تبصرہ کیا ہے۔