امور چیف کونسلر اور ڈپٹی چیف کونسلر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.

ٹھاکرگنج، کشن گنج 8 جنوری(محمد محیط حسن رضا):امور نگر پنچایت کے نو منتخب نگرپنچایتصدر، و نائب صدر اور تمام وارڈ کونسلروں کے لئے جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر اور سابق ایم ایل اے کوچادھامن مجاہد عالم کی جانب سے امور بلاک ہیڈ کوارٹر آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سب کو گلدستہ دیکر اور چادر اوڑھا کر و نئے سال کی ڈائری پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ سابق ایم ایل اے صبا ظفر،  شمیم ​​عالم، پرویز عالم،  عنایت رسول،  قاری مشکور احمد، شمشاد عالم،  تنویر عالم، شاہد رضا، شہباز عالم، انیس الرحمان، شکیل الرحمان، و سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ راشد عالم، عزیر عالم عبدالمنان، جمشید عالم، شاہ عالم خلیل، کمیٹی ممبر زبیر عالم سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔ پروگرام سے جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر مجاہد عالم، سابق ایم ایل اے صبا ظفر، چیف شمیم ​​عالم، سابق چیف پرویز عالم،  شمشاد عالم، قاری مشکور احمد، تنویر عالم، شاہنواز عالم نے خطاب کیا۔ جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر مجاہد عالم نے اپنے خطاب میں تمام نو منتخب نمائندوں کو مبارکباد دی اور نئے سال کی بھی مبارکباد پیش کی ۔ساتھ ہی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی اپیل کی۔اس کے ساتھ ہی ملک کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کی اپیل کی۔ پروگرام میں چیف کونسلر نمائندہ شاہنواز عالم، ڈپٹی چیف کونسلر نمائندہ اکرام، وارڈ کونسلر کے نمائندے شاداب انجم، محمود عالم، افتخار عالم، مسلم، عبدالاحد، ریحان، رحیم ساگر، مو مزمل، مو ناظم عالم، مو منظیر، مو منہاج عالم نے شرکت کی۔ محمد نسیم عالم کو گلدستہ دے کر، شال سے ڈھانپ کر اور نئے سال کی ڈائری پیش کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی۔جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ضلع صدر پورنیہ شاہد رضا نے اسٹیج کی نظامت کی۔