بھارت جوڑو یاترا کا قافلہ بیگوسرائے کے راستے سمستی پور میں ہوا داخل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

 سمستی پور مورخہ 20 جنوری  (محمد خورشید عالم ) بھارت جوڑو یاترا جمعرات کی شام  ریاستی کانگریس صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی قیادت میں زوردار نعرے لگاتے ہوئے سمستی پور پہنچی۔ سمستی پور کانگریس ضلع صدر محمد ابو تمیم نے بیگوسرائے کانگریس ضلع صدر ارجن سنگھ سے یاترا کی ذمہ داری لی۔ پد یاترا، جو بیگوسرائے سے جمعرات کی شام سمستی پور ضلع پہنچی، روسرا کی سرحد پر سمستی پور کے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا اور قافلہ ایروت گاؤں پہنچا جہاں تمام کارکنان رات آرام کیا۔ جمعہ کو دوبارہ دوسرے دن یہ ایروت سے باگھوپور بازار سے نکلا اور بنہار، بلی پور، سری پور گھرا، رہتولی، مدھورا پور، ہتھوری کوٹھی کے راستے دربھنگہ ضلع میں داخل ہوگیا۔ جہاں سمستی پور کانگریس ضلع صدر دربھنگہ ضلع صدر کو یاترا کی ذمہ داری سونپی۔اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی تمام مذاہب میں یقین رکھتی ہے اور تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلتی ہے اور نفرت اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کے لیے بھارت جوڑو یاترا مہم شروع کی گئی ہے۔