کمیونسٹ پارٹی کو پھر سے منظم کرنے کے لئے بلاک سطحی میٹنگ میں کئی فیصلے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) مقامی بلاک حلقہ کے شکر پور پنچایت بھون پر جمعہ کے روز کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی بلاک سطحی میٹنگ ہوئی  جس میں انچل کونسل کے اراکین کی جانب سے کئی اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پارٹی کے انچل منتری ادے نرائن مشرا نے کہا کہ پارٹی کی تجدید اور رکنیت سازی مہم پورے بلاک میں جاری ہے۔ ماہ کے آخر تک تمام پنچایتوں میں برانچ کانفرنس منعقد کی جائے گی جن کے لئے تمام پنچایتوں میں نمائندوں کا انتخاب ہوچکا ہے وہیں نظامت کے فرائض کو انجام دیتے ہوئے  کمار کشلے نے کہا کہ کمیو نسٹ پارٹی ہی ایک واحد پارٹی ہے جو غریب غرباء اور مزدوروں کی آواز بن کر اُنکے ہر دکھ سکھ میں کھڑی ہے اسلئے اس پارٹی میں زیادہ سے زیادہ لوگ پارٹی کی رکنیت حاصل کر رہے ہیں۔ وہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شکر پور کے سابق مکھیا احمد علی تمنا نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے اور اُمید ہے کہ ایک دن پھر ہماری پارٹی پورے بہار میں ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں پارٹی کا پرچم لہرائے گی۔ اُنہوں عوامی مسائل کے حل کے لیے تحریک تیز کرنے کی بھی تجویز دی۔ اس موقع پر ونود بھگت، محمد نثارل، عبدالسلام، منا پاسوان، لال بابو سمیت دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے۔