بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری محمدشفیق کی قیادت میں نمائندہ وفد کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

ابتدائی اسکولوں (درجہ 1تا 8)کے لئے پرائمری ڈائریکٹوریٹ سے جاری تعطیل نامہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

پٹنہ۔نامہ نگار:بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری محمدشفیق کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے 2 جنوری کو وزیر تعلیم ڈاکٹر چندرشیکھر سے ملاقات کر ابتدائی اسکولوں (درجہ 1تا 8)کے لئے پرائمری ڈائریکٹوریٹ سے جاری تعطیل نامہ منسوخ کرنے کے مطالبہ کو لے کر میمورنڈم دیا۔اس دوران مذکورہ مسئلے پر وزیر تعلیم سے تفصیلی گفتگو کی اوراس معاملے کی سنگینی سے واقف کرایا گیا۔بلآخر وزیر موصوف نے کہا کہ تعطیل نامہ منسوخ کرنا ممکن نہیں،البتہ اس میں اردو اسکول کا کالم جوڑنے کے لئے محکمہ کو ہدایات جاری کئے جائیں گے۔
وزیر تعلیم سے ملاقات کے بعد بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری محمدشفیق نے کہا کہ تعطیل نامہ منسوخ ہونے تک جدجہد جاری رہے گا۔وفد میں ایسوسی ایشن کے صوبائی خازن محمد فیروز عالم پٹنہ اور پٹنہ ضلع کمیٹی سے محمد محتشم وغیرہ موجود تھے۔