ولیس نے بڑی واردات کی منصوبہ بندی کرنے والے تین مجرموں کو گرفتار کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

سمستی پور، 2 جنوری،(  فیروز عالم ):سمستی پور,نگر تھانہ کی پولیس ٹیم نے پیر کے روز شہر کے مادھوری چوک کے قریب تین بدمعاشوں کو اسلحے کے ساتھ گرفتار کیا جو ایک بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے گرفتار شرپسندوں سے ایک دیسی ساختہ پستول کے علاوہ ایک دیسی ساختہ کٹہ اور پانچ گولیاں برآمد ہوئی ہیں گرفتار شرپسندوں کی شناخت سہرسہ ضلع کے کاہڑا گاؤں کے راجیو کمار یادو ولد نارائن یادو دلسنگھ سرائے تھانہ علاقہ کے پاگرا گاؤں کے وشال کمار پاسوان ولد پروین پاسوان اور مفصل تھانہ  علاقہ کے کوربدھا گاؤں کے سنیل کمار سہنی ولد رام دیو سہنی کے طور پر کی گئی ہے پولیس کو یہ کامیابی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ملی نگر تھانہ کی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ کرائم اہلکار مادھوری چوک کے قریب ایک تاجر کو لوٹنے کی سازش کر رہے ہیں  گرفتار شرپسندوں نے سمستی پور کے علاوہ دلسنگھ سرائے اور کلیان پور میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے صدر ڈی ایس پی سہون حبیب فخری نے بتایا کہ ان تینوں بدمعاشوں کو جرم کرنے سے پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے دلسنگھ سرائے کی پولیس ان تینوں بدمعاشوں کی تلاش پہلے سے کر رہی تھی بدمعاش لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث تھی ڈی ایس پی نے بتایا کہ گرفتار سہرسہ کا رہائشی راجیو شہر کے متھرا پور او پی علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا جہاں سے وہ ڈکیتی کی واردات کو انجام دے رہا تھا گرفتار شرپسندوں نے جرائم کی دنیا سے وابستہ اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم چھاپے مار رہی ہے