خواتین تعلیم کی علمبردار ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش پر میئر کاجل کماری ڈپٹی میئر ستونتی دیوی کو‌ اعزاز

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) خواتین کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی علمبردار اور پہلی خاتون ٹیچر اور پہلے لڑکیوں کے اسکول کی بانی ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کی میئر کاجل کماری، ڈپٹی میئر ستونتی دیوی اور کئی وارڈ کونسلروں کے اعزاز کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ کشواہا سبھا بھون کے صدر مسٹر رویندر پرساد سنگھ کی صدارت میں اور سرپرست مسٹر ستیہ نارائن سوامی کی زیر نظامت منعقد ہوا ۔ پروگرام کا افتتاح شمع افروزی کر اور ساوتری بائی پھولے کی تصویر پر گلپوشی سے ہوا ۔ کونسلروں میں گیتا کماری، انجو موریہ، کشمیرا دیوی، آلوک سنگھ، پونیت کمار سنگھ اور سابق ڈپٹی چیف کونسلر شیکھر سنگھ، ضلع یوتھ کانگریس کے صدر وویک کمار کا استقبال کشواہا سبھا بھون کے سکریٹری شیو کمار سنگھ نے شال گلدستہ و دیگر تحائف دیکر کیا ۔ اپنی افتتاحی تقریر میں سہسرام نگر نگم کاجل کماری نے ساوتری بائی پھولے و دیگر شرکاء سے آشیرواد لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے میئر بناکر خدمت کا موقع دیا ہے اب میں سہسرام ​​میں بدلاؤ لاؤنگی آپ کے مزاج ( بھاؤنا ) کو ترجیح دینا میرا اؤلین فرض ہوگا اور شکایت کا موقع بھی نہ دوں اسکی کوشش میں رہونگی، ڈپٹی میئر ستونتی دیوی نے کہا کہ ماسٹر پلان کے مطابق اس شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا کام کیا جائیگا، پورے علاقہ میں بچوں کے پڑھنے کیلئے لائبریری بناؤنگی اس موقع پر یوتھ کانگریس کے صدر وویک کمار، موریہ ٹیچر کو-شکشا منچ بہار کے ریاستی نائب صدر سنجے سنگھ کشواہا، مہاتما پھولے امبیڈکر کے بانی جگ دیو وچار منچ جاگروپن سنگھ، سبھا بھون کے نائب صدر نربھیے کمار سنگھ، مہاتما پھولے امبیڈکر کے صدر راجہ سنگھ، مہاتما پھولے کالج اینڈ ہسپتال کے بانی کامیشور سنگھ، ونود سنگھ، خزانچی رام اوتار سنگھ،ں، رام آشیش سنگھ‌ ایڈوکیٹ، جدیو ضلع صدر اجئے کمار کوشواہا، سنیل کمار سنگھ، انیل سنگھ، راج بالی سنگھ، منوج کمار وشوکرما، روہتاس بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انگد سنگھ، سیارام سنگھ، سنیل کمار سنگھ، انیل سنگھ، پروفیسر راجندر پرساد، ویر بہادر مہتو نیپال، سندھیا سنگھ، اوشا سنگھ، کملیندر سنگھ رکشا، پریم چند سنگھ مہتا، ڈاکٹر وویک پربھات، ڈاکٹر امیت کمار، راجیش کشواہا، گیانو سنگھ، روچی کماری ٹیچر لیڈر جئے پرکاش سنگھ، ٹیچر۔ لیڈر بشیر عالم، یوگیندر کشواہا کئی اخباروں کے نمائندگان اور دیگر معززین موجود تھے ۔