سردار پرائمری اسکول کی بریرہ نیاز احمد دوم انعام سے سرفراز

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.

الحمدللہ ثم الحمدﷲ! سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کی معرفت جاری سردار پرائمری اسکول کی جماعت پنجم کی ہونہار طالبہ” مومن بریرہ نیاز احمد” نے گزشتہ دنوں ایم ایس ای ادارے کے زیراہتمام منعقدہ مقابلہ تقریر میں”ہمارا معاشرہ اور اساتذہ کی ذمہ داریاں ” اس عنوان پر بہترین تقریر کی اور اپنی زبردست پیشکش اور منفرد انداز بیاں سے ججس، مہمانان اور سامعین کے دلوں کو موہ لیا اور دوم انعام ( مومینٹو، گفٹ ہیمپرس، سند اور نقد) سے سرفراز ہوئی- اس شاندار کامیابی پر سردار پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ ایوبی پروین میڈم، سٹیزن کیمپس کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے کامیاب طالبہ اسکے والدین، طالبہ کی تیاری میں معاونت کرنے والی شبانہ مس سمیت تمام ہی اسٹاف ممبران کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کی ہے-