سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کر دینے والا روسی خطرناک ہتھیار تیار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.

ماسکو،19جنوری:روس نے نیٹو ملکوں کو مارنے کے لیے خطرناک ہتھیار تیار کرلیا۔ جیک والٹرز نے برطانوی اخبار “ایکسپریس” میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا کہ کہ جوہری بحری بم پوسیڈن کی مدد سے روس نیٹو کے ملکوں کو تباہ کرنے والے سونامی کا بندوبست کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی جوہری سونامی تمام برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔یہ تار پیڈو یا بحری بم ’’ پوسیڈن ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا سب سے پہلے نام 2018 میں روسی صدر پوتین نے لیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا یہ ایک مکمل طور پر نئی قسم کا سٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو جوہری طاقت سے لیس ہے۔جیک والٹراز نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار بہت پرسکون ہے اور یہ کم سے کم شور مچاتا ہے۔ آسانی سے رخ بدل سکتا ہے جس کی وجہ سے نیٹو افواج کے لئے اسے تباہ کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہر روسی آبدوز ایسے 6 جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے۔یاد رہے پوسیڈن دنیا کے سب سے بڑے تارپیڈوز میں سے ایک ہے۔ یہ خود سیحرکت کرنے والا بحری بم ہے جو جوہری صلاحیت سے لیس ہے۔ یہ اس نقصان کی ضمانت دیتا ہے جو ساحلی زمینیں برداشت نہیں کر سکتیں۔ یہ جوہری دھماکے اور وسیع تابکار آلودگی کے ذریعے بحری جہازوں اور سمندری اڈوں کی تباہی کی وجہ بن جاتا ہے۔ جوہری تارپیڈو ’’ پوسیڈن ‘‘ ایسی خوفناک سونامی پیدا کرتا ہے جو زمینی اور سمندری علاقوں کو نشانہ بناتا ہے۔امریکیوں نیبڑے ساحلی شہروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اس ہتھیار کو “قیامت کے دن کی مشین ” قرار دے دیا ہے۔ اس ہتھیار کی وجہ سے تابکار سونامی 300 سے 500 میٹر بلند ہوتی ہے۔ ہموار زمین پر اس کا اثر 500 کلومیٹر گہرائی تک جاتا ہے۔23 اپریل 2019 کو “بلگوروڈ” جوہری آبدوز سیوروڈنسک میں پانی کے نیچے گئی تھی۔ اس میں خود کار جوہری بم پوسیڈن نظام موجود تھا اور یہ اس سسٹم کو لے جانے والی پہلی آبدوز بن گئی تھی۔پوسیڈن ہتھیاروں کی ایک نئی قسم ہے جو روس اور مغرب دونوں میں سمندری منصوبہ بندی کو نئی شکل دے گا۔ اس ہتھیار کے آنے سے نئی ضروریات اور نئے انسداد ی ہتھیاروں کی ضرورت پیدا ہوگئی ہے۔ یہ ایک ناقابل تسخیر ہتھیار ہے جس میں اینٹی میزائل دفاع موجود ہے۔’’ ٹاس‘‘ نیوز ایجنسی کے مطابق پیر کو ایک دفاعی ذریعہ نے بتایا کہ روس نے “بلگوروڈ” جوہری کی آبدوز میں استعمال کے لئے تارپیڈو “پوسیڈن” فراہم کرنے کے لئے پہلا جوہری وار ہیڈ تیار کیا تھا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پہلا پوسیڈن بنا لیا گیا ہے اور مستقبل قریب میں یہ آبدوز ’’ بلگوروڈ‘‘ کو موصول ہو جائے گا۔