Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.
سڈنی، 5 جنوری : آسٹریلیاکی ٹیم کے اوپنر بلے بازعثمان خواجہ سڈنی کرکٹ گراونڈ (ایس سی جی) میں لگاتار تین سنچریاں بنانے والے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔
خواجہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سنچری اسکور کی۔ انہوں نے ایس سی جی میں اپنی 13ویں اور لگاتار تیسری سنچری مکمل کی۔ خواجہ نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگ میں سنچری بنائی تھی اور اب آج سڈنی میں سنچری اسکور کی۔
خواجہ کے علاوہ آسٹریلیا کی جوڑی ویلی ہیمنڈ اور ڈگ والٹرز اور ہندوستان کے عظیم بلے باز وی وی ایس لکشمن نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
ایشز کے دوران انگلینڈ کے خلاف واپسی کرنے سے پہلے خواجہ نے تقریباً ڈھائی سال تک اپنے ملک کے لیے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا تھا اور حال ہی میں انہیں 2022 کے لیے آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر نامزد کیا گیا تھا۔
36 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ سال 11 میچوں میں 67.50 کی اوسط سے 1080 رن بنائے تھے اور رباڈا اور انگلینڈ کی جوڑی بین اسٹوکس اور جونی بیرسٹو کے ساتھ اس باوقار ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔
میچ کی بات کریں تو اس میچ میں آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر 475 رن بنائے ہیں۔ اوپنر عثمان خواجہ 195 رن بنانے کے بعد ناٹ آوٹ ہیں۔ خواجہ کے علاوہ اسمتھ نے 104 اور ٹریوس ہیڈ نے 70 رن بنائے ہیں۔