پولیس نےچوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ چھ شاطر چور کو کیا گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.

سمستی پور مورخہ 5 جنوری  (محمد خورشید عالم ) سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے تحت جتوار پور کنہیا چوک سے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولس نے 6 بدمعاشوں کو ایک  اپاچی اور ایک پلسر بائک کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے 250 گرام گانجہ بھی برآمد کیا ہے۔واقعے کے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ بدمعاش چوری کی موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کے لیے کنہیا چوک سے جا رہے ہیں۔  جس کے بعد پولیس نے  کنہیا چوک پٹرول پمپ کے قریب چھاپہ مارا۔ وہاں موجود پولیس فورس کو دیکھ کر اپاچی اور پلسر بائک پر سوار تمام چھ بدمعاشوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جس کا تعاقب کر کے پولیس فورس کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔نام پوچھنے پر اپاچی بائک پر سوار تینوں نے اپنا نام روشن کمار عرف منا ولد راجکمار رائے جتوار پور سپنا وارڈ نمبر-17، بلرام کمار ولد سنتلال مہتو کنہیا چوک وارڈ نمبر-16، وکرم کمار ولد وینود رائے جیتوارپور چوتھ اور وجے کمار ولد دیونارائن مہتو کنہیا چوک وارڈ نمبر-16 پلسر موٹر سائیکل پر سوار، امن کمار ولد امیش رائے جتوارپور سپنا وارڈ نمبر-17 اور گلشن راج کے ولد منوج کمار جتوار پور  نظامت وارڈ نمبر-16۔ نے بتایا۔ سبھی کا تعلق سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ سے بتایا گیا ہے۔