فاربس گنج کی سبھاش چوک پر پولیس کیمپ کا افتتاح

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Jan.

 ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی )  فاربس گنج تھانہ علاقہ کے تحت سبھاش چوک پر واقع پرانا ذیلی تھانہ کم از کم 2 سال سے بند پڑا تھا، جس کا باقاعدہ افتتاح تھانہ صدر آفتاب عالم نے فیتا کاٹ کر کیا، اس موقع پر پولس کے جوان اور عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر تھانہ صدر آفتاب عالم نے بتایا کہ اس پولس کیمپ کا افتتاح جرائم کی روک تھام اور امن و امان کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔  اور اس پولس کیمپ میں 4 پولس اہلکار اور ایک پولیس افسر 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔ دوسری طرف، ایس پی اشوک کمار سنگھ اور ڈی ایس پی شوبھانک مشرا نے دیر شام پولیس کیمپ کا اچانک معائنہ بھی کیا۔