یوکرین نیوکلیئر پاور اسٹیشنز میں مغربی ممالک کے ہتھیار ذخیرہ کر رہا ہے: روسی انٹیلی جنس

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Jan.

ماسکو، 23 جنوری :روس کی انٹیلی جنس ایجنسی (ایس وی آر) نے یوکرین پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے نیوکلیئر پاور اسٹیشنز میں مغربی ممالک کے فراہم کردہ ہتھیار ذخیرہ کر رہا ہے۔ روس نے اس دعوے کے کوئی ثبوت نہیں فراہم کیے۔ایک بیان میں ایس وی آر نے کہا کہ یوکرین کے شمال مغرب میں واقع ’رِفن نیوکلیئر پاور اسٹیشن‘ میں امریکی ہیمارز راکٹ لانچرز، ایئر ڈیفنس سسٹمز اور بھاری گولہ بارود پہنچائے گئے ہیں۔روس کی خفیہ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ یوکرینی مسلح افواج مغرب کی طرف سے فراہم کردہ اسلحہ اور ہتھیار اپنے جوہری پاور پلانٹس میں جمع کر رہا ہے۔خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی ایک کھیپ رِفن پاور اسٹیشن میں دسمبر کے آخری ہفتے کے دوران پہنچائی گئی۔