مختلف شہروں میں شدید سرد لہر جاری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.

نئی دہلی، 08 جنوری:پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، شمالی راجستھان، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں شدید سرد لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات میں سائنسداں آر کے جینا منی نے کہا ہے کہ شمالیہندوستان کے بہت سے حصے گھنے کہرے کی گرفت میں ہیں۔ شمالی ریلوے کے سینئر پی آر او آرکے رانا نے کہا ہے کہ کہرے کی وجہ سے 42 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔بہار کے پٹنہ، مغربی چمپارن اور بھاگلپور سمیت ریاست کے کئی ضلعوں میں شدید سردی کی وجہ سے اس ماہ کی 14 تاریخ تک دسویں کلاس کے سبھی اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل اسکولوں کو آج تک کے لئے بند کیاگیا تھا لیکن اب اسکولوں میں چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔شمالی ہندوستان سے آنے والی سرد ہواوں کی وجہ سے ریاست میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے تین سے چار دن میں سرد حالات رہیں گے اور ریل، سڑک اور ہوائی ٹریفک گھنے کہرے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔