وزیر اعظم کا 19 جنوری کو دورہ تلنگانہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.

حیدرآباد، 08 جنوری :وزیراعظم نریندر مودی 19 جنوری کو تلنگانہ کے دورے پر پہونچ رہے ہیں۔ وہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر سکندرآباد۔ وجئے واڑہ کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرینگے۔ بعد ازاں ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں خطاب بھی کریں گے۔ جاریہ سال تلنگانہ میں اسمبلی کے انتخابات منعقد ہونگے اس لیے وزیراعظم کے دورہ تلنگانہ کی سیاسی اہمیت ہے۔ بی جے پی کی قومی قیادت جنوبی ہند میں اپنی سیاسی طاقت بڑھانے جی توڑ کوشش کررہی ہے کیوں کہ قومی سطح پر بالخصوص شمالی ریاستوں میں بی جے پی کی طاقت گھٹ رہی ہے۔ بی جے پی ساری توجہ جنوبی ہند پر مرکوز کرچکی ہے۔ سال کے اواخر میں تلنگانہ انتخابات ہیں۔ اس لیے وزیراعظم تلنگانہ پر توجہ دے رہے ہیں۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ جاریہ سال 9 ریاستوں کے انتخابات ہیں وآئندہ سال لوک سبھا انتخابات ہیں۔ وزیراعظم سنکرانت کے بعد مرکزی کابینہ میں توسیع و رد وبدل کرکے انتخابی ٹیم تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے تلنگانہ کو مرکزی کابینہ میں ایک اور نمائندگی کا امکان ہے۔ کشن ریڈی پہلے سے کابینہ میں شامل ہیں۔ بی جے پی ہمیشہ مذہب کی سیاست کرتی ہے مگر اس مرتبہ ذات پات کی سیاست کو اہمیت دے رہی ہے۔ بی جے پی ایک قائد ایک عہدہ کا لزوم ہے۔ لہذا بنڈی سنجے کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان نہیں ہے۔ ڈاکٹر لکشمن، ڈی اروند اور بابو راؤ میں کسی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ تلنگانہ بی جے پی سے مودی کے پروگرام کو کامیاب بنانے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جی کشن ریڈی سکندرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ بھی وزیراعظم کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ ن