مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کے حملہ میں 2 فلسطینی شہید

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

بیت المقدس ،2جنوری:فلسطین میں مغربی کنارا میں جنین کے مغربی قصبے کفر دان میں اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ صہیونی فوج کی فائرنگ سے 21 سالہ محمد سار حسن حوشیہ اور 17 سال کا فواد محمود احمد عابد شہید اور8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔سامر کاتعلق الیامون قصبے سے تھا اس کے سینے میں گولیاں لگی، کفر دان قصبے کے لڑکے فواد کو پیٹ اور ران میں گولیاں لگیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویخاسی ادرعی نے ٹویٹر پر کہا کہ فوجی دستے اس وقت جنین گورنری کے کفر دان میں الجلمہ کراسنگ کے قریب جھڑپ سے دہشت گردوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے لیے فوجی سرگرمیاں کر رہے ہیں۔ اس کراسنگ پر 14 ستمبر 2022 کو اسرائیلی فوج ایک اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔ویڈیو فوٹیج میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بلڈوزر کے ساتھ کفر دان قصبے میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔فلسطینی مسلح گروپ “جینین بریگیڈ” جس نے متعدد فلسطینی دھڑوں کے جنگجو ارکان کو شامل کیا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے مجاہدین فائرنگ اور دھماکہ خیز آلات کے ساتھ قابض افواج کے ساتھ مقابلہ اور جھڑپیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور انہیں براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔بٹالین نے واضح نہیں کیا کہ مرنے والوں میں اس کے ارکان بھی شامل ہیں یا نہیں۔نئے سال میں اور نیتن یاھو کی نئی اسرائیلی حکومت آنے کے بعد یہ دونوں پہلے فلسطینی شہید کہلائے جا رہے ہیں۔