وارنٹی سمیت ایک نشے کا عادی شخص گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)  مقامی تھانہ حلقہ کے گھوڑ دوڑ چوک و ہنومان نگر سے پولیس نے 2 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گھوڑ دوڑ چوک سے نشے کی حالت میں وجے ساہ کو گرفتار کیا گیاہے۔ تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ  بریتھ اینالائزر مشین سے تفتیش میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے.وہیں رام پورہ ہنومان نگر سے 2015کے پرانے معاملے میں فرار چل رہے وارنٹی لال ٹن یادو کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں  کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔