پاکستانی نسیم شاہ کا انوکھا ریکارڈ، اپنے پانچویں ون ڈے میں تاریخ رقم کردی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Jan.

کراچی ، 12جنوری: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 11 جنوری کو کھیلا گیا۔ اس میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تاریخ رقم کی۔ انہوں نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کی۔ تاہم اس میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 79 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ لیکن نسیم شاہ یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب رہے۔ اپنے پانچویں ون ڈے میں انہوں نے دنیا کے کئی لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نسیم پانچ ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔نسیم شاہ نے اپناونڈے ڈیبیو 16 اگست 2022 کو نیدرلینڈز کے خلاف کیاتھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد باقی ہر میچ میں ان کی وکٹ لینے کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران نسیم نے دوسرے ون ڈے میں 2، تیسرے ون ڈے میں 5، چوتھے ون ڈے میں 5 اور پانچویں ون ڈے میں 3 وکٹیں حاصل کی۔ نسیم شاہ نے اس عرصے میں صرف ہالینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کھیلے ہیں۔ انہوں نے اپنے پہلے پانچ ون ڈے میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔ دنیا کا کوئی بھی باؤلر پہلے پانچ ون ڈے میچوں میں 18 وکٹیں نہیں لے سکا ہے۔ نسیم 5 ون ڈے میچوں میں 18 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر ہیں۔نسیم شاہ نے اپنے پہلے پانچ ونڈے میچوں میں 18 وکٹیں لے کر ریان ہیرس، گیری گلمور اور مستفیض الرحمن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ریان ہیری نے پہلے 5 ون ڈے میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جبکہ گیری گلمور نے 5 ون ڈے میچوں میں 16 وکٹیں لینے کا کرشمہ کیا۔ جبکہ مستفیض الرحمن نے بھی اپنے پانچ پہلے ون ڈے میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اب تک ون ڈے میں اپنی بولنگ میں تسلسل برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے جتنے بھی میچ کھیلے ہیں ان میں وکٹیں حاصل کی ہیں۔