کمانڈنٹ مسٹر برجیش کمار شکوار نے مختلف چوکیوں کے انچارج اور سماجی کارکنان کے ساتھ کیں میٹنگ۔

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th March

کمسن بچےمنشیات کے عادی بن رہے ہیں،جو معاشرے کے لئے تباہ کن عنصر ہے:-  برجیش کمار شکوار۔

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی  ) ایس ایس بی  52ویں بٹالین کے کمانڈنٹ مسٹر برجیش کمار شکوار نے تمام سموے انچارجوں اور تمام بیرونی سرحدی چوکیوں کے انچارجوں اور تمام سرحدوں کے عوامی نمائندوں کے ساتھ سیما مترا کی تشکیل کا آغاز کیا۔ D-Samway Sikti میں علاقوں اور عوام سے پوچھا گیا کہ “سیما متر” کی تشکیل دینی ہے، تاک  جوبرائیاں اور خرابیاں معاشرے میں پھیلی ہوئی ہیں انہیں معاشرے سے ختم کیا جائے!  آگے انہوں نے کہاکہ پولٹری فارمنگ، موٹر مکینک، بیوٹی پارلر وغیرہ، بہت سی ٹریننگیں چلائی جا رہی ہیں، جس سے خواتین اور مردوں کے خود انحصاری میں مدد ملے گی۔ مختلف پراجیکٹ آتے ہیں، جس کی تربیت ٹرینرز کے ذریعہ دی جاتی ہیں، جس میں خواتین مردوں سے زیادہ حصہ لے رہی ہیں۔ آپ نے مزید کہا کہ کم سن بچے منشیات کے عادی بن رہے ہیں، جو معاشرے کے لئے تباہ کن عنصر ہے۔ آپ نے مزید کہا کہ چینی سرگرمیاں ہمارے پڑوسی ملک نیپال میں ہونے کا اندیشہ ہے، اس لئے اس طرف توجہ دیں، کیوں کہ ایسا بھی ممکن ہے کہ کوئی غیر ملکی شہری اپنے ملک ہندوستان کے قریبی سرحد پرکسی کے گھر پر یا کس جگہ پناہ تو لیا ہوا اس کےبارے میں اپنے ملک ہندوستان کے مفاد کے مد نظر ہمیں اس سے  آگاہ کریں! اور  غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے میں ہماری مدد کریں! اور اسی طرح کمسن بچوں کی شادی، انسانی اسمگلنگ، منشیات کی لت اور اس کے نقصانات سے گاؤں والوں آکو آگاہ کریں اور اگر کوئی ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو تو فوراً مطلع کریں اور  نوراتری ہے اور روزے شروع ہو چکے ہیں، تہوار پرامن طریقے سے منائیں اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو ہمیں مطلع کریں، ہم اس مسئلے کو ہر ممکن حد تک حل کریں گے۔ اس میٹنگ میں ایس ایس بی جوانوں سمیت علاقے کی سرکردہ شخصیات میں قمر الزماں سکٹی پرمکھ، لکھی چند پرمانک نائپ پرمکھ، رام دیو پاسوان، پرکاش پاسوان سرپنچ بوکنتری پنچایت، سنتوش پنڈت وارڈ نمبر سیدآباد پنچایت، رمیش پرساد سنگھ وارڈ نمبر بوکنتری پنچایت، شیلا دیوی وارڈ ممبر، سابق وارڈ نمبر سلطان پنڈت،  اندر پرساد یادو سماجی کارکن، سنجے کمار پاسوان مکھیا نمائندہ، سلیم شہزادہ سماجی کارکن، رنجیت پاسوان سماجی کارکن ، منا منڈل، پریپ کمار منڈل، چندن منڈل، پریپ کمار سنگھ، بلرام سنگھ، ار ن کمار سنگھ، گرو دیو سردار، شنکر شرما، اجے کمار منڈل اور روندر کمار وغیرہ موجود تھے۔