صغریٰ کالج کے فلاح و بہبود کے لیے انتظامیہ کمیٹی کی اہم نشست منعقد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

بہار شریف(محمد دانش) ریاست کا معروف اقلیتی تعلیمی ادارہ صغریٰ کالج انتظامیہ کمیٹی کی اہم نشست منعقد کی گئی۔ کافی دیر تک چلیں نشست میں کئی اہم فیصلے لئے گئے۔ نشست کے اختتام کے بعد مذکورہ کالج کے سکریٹری ایم بی شہاب الدین نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کالج کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں طالب علموں کے داخلے اور طالب علموں کی حاضری یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کالج میں جو بھی کمی ہے اسے دور کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری موصوف نے کہا کہ کالج میں ضابطے کے مطابق ترقیاں کام کی جائے گی۔ اس موقع پر صغریٰ وقت اسٹیٹ کے صدر سید سیف الدین فردوسی، متولی مختارالحق، پرنسپل سید جمال فردوسی، صغریٰ ہائی اسکول کے صدر سلطان انصاری، سیکریٹری آفتاب عالم، اسٹیٹ کے اہم رکن عمران صغیر، ڈاکٹر مبشر حیات، ظفر علی خان رومی، لڈن ملک وغیرہ موجود تھے