نالندہ بلڈ گروپ نے پورے کئے اپنے تین سال

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

بہار شریف19مارچ(محمد دانش) نالندہ بلڈ گروپ کی تیسری سالگرہ کہنہ سرائے کمیونٹی ہال بہار شریف میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔اس موقع پر ضلع کے تمام معززین موجود تھے جن کے ہاتھوں خون عطیہ کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔کانگریس کے ضلع صدر دلیپ کمار،لہیری پولیس اسٹیشن کی ایس آئی ریکھا رانی،الشفاء اسپتال کے سرجن ڈاکٹر سرفراز عالم،شہزادی فاطمہ،جے ڈی یو لیڈر بھوانی سنگھ، فیصل امین،آشیرواد چکن کے ڈائریکٹر آشیر عالم،ادیب الرحمان مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔اس موقع پر آشوتوش کمار مانو بھی موجود تھے۔

وہیں میڈیا سے وقٹ ٹی وی کے بانی محمد دانش،اے بی این بھارت کے آرزو بخش، نالندہ رپورٹرکے رشیکیش کمار،جنادیش نیوز کے راجیو رنجن موجود تھے۔نالندہ بلڈ گروپ کی برانڈ ایمبیسیڈر مدیحہ،ڈائریکٹر سید کامران اشرفی،شمسی فردوس،صبا شیخ،ثنا حیات،عامر سہیل،شاکر ملک،مزمل،انشو رنجن،انظر شیخ،ررباز، نیاز الدین،انیس،ماسٹر محمد نجم الدین نجم آفاق عالم گیلانی اور تمام خون عطیہ کرنے والے موجود تھے۔