مسلسل بارش کے بعد مغربی بنگال میں درجہ حرارت میں کمی، 6 اضلاع میں شدید بارش کے ا?ثار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th March

کولکاتہ، 17 مارچ:دارالحکومت کولکاتہ سمیت مغربی بنگال کے جنوبی حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے ہو رہی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں ایک بار پھر اچانک چار سے پانچ ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کولکاتہ میں کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سیلسیس ہے جو کہ معمول سے تین ڈگری کم ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.9 ڈگری سیلسیس ہے جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے کم از کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سیلسیس کے ا?س پاس تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت کولکاتہ میں 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مسلسل رک رک کر بارش ہو رہی ہے۔کولکاتہ کے علاوہ ریاست کے چھ اضلاع میں بھاری بارش کے ا?ثار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے ساتھ ہی ہاوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ اور مشرقی میدنی پور اور ندیا اضلاع میں جمعہ کو تیز بارش ہوگی۔ ان اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ تیز ہواو?ں کے ساتھ ساتھ ا?سمانی بجلی بھی گرے گی، اس لیے لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے ریاست کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔