ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا مضبوط آغاز، ڈیون کونوے کی نصف سنچری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th March

ویلنگٹن، 17 مارچ: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف یہاں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مضبوط شروعات کی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 155 رن بنا لیے ہیں۔ کین ولیمسن 26 اور ہنری نکولس 18 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے نے شاندار نصف سنچری اننگ کھیل کر 78 رن بنائے۔
اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے نیوزی لینڈ کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 87 رن جوڑے۔ 87 کے مجموعی اسکور پر کاسن راجیتھا نے لیتھم کو پربھات جے سوریا کے ہاتھوں کیچ کروا کر نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔ لیتھم نے 21 رن بنائے۔
اس کے بعد ولیمسن اور کونوے نے ٹیم کا اسکور 100 سے آگے بڑھایا۔ 118 کے مجموعی اسکور پر دھننجے ڈی سلوا نے کونوے کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد ولیمسن اور نکولس نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔بتادیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ جیت کے ہیرو ولیمسن تھے جنہوں نے سنچری کھیل کر اپنی ٹیم کو جتوا یا۔