ہیما مالنی کے بیلے ڈانس نے مچا ئی دھوم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th March

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ہیما کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے ، کیونکہ انہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔ وہ آج بھی اپنی اداکاری کی طرح اپنے رقص سے ناظرین کو حیران کر دیتی ہیں۔ ان کے ڈانس کے لاکھوں مداح ہیں۔ 74 سال کی عمر میں ، ہیما مالنی نے ممبئی میں دریائے گنگا پر مبنی بیلے ڈانس پیش کر کے سامعین کو دنگ کر دیا۔
دراصل یہ شاندار تقریب ممبئی کے این سی پی اے گراؤنڈ میں ہوئی۔ اس تقریب میں ہیما مالنی نے اپنی اداکاری سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ انہوں نے دریائے گنگا پر مبنی ایک بیلے رقص کیا۔ سفید اور نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس وہ ہوا میں تیرتی دکھائی دے رہی تھی۔ ان کا ڈانس دیکھ کر ان کی بیٹی ایشا دیول نے ان کی بہت تعریف کی ہے۔ایشا نے ڈانس پرفارمنس کے دوران اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ، ’ میں نے اپنی ماں کا گنگا پر مبنی ڈانس دیکھا۔ پریزنٹیشن بہت خوبصورت اور شاندار تھی۔ اس سے ماحولیاتی تحفظ اور دریاؤں کی بحالی کا ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔ آپ کو اگلا شو ضرور دیکھنا چاہیے۔ آپ سے محبت کرتی ہوں ماں….