Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 06 APRIL
پروگرام کا افتتاح ضلع کلکٹر سبرت کمار سین صدر ڈاکٹر سنجے سنگھ میئر ڈاکٹر وسندھرا لال نے شمع روشن کر کیا
بھاگلپور(منہاج عالم) انڈین میڈیکل ایسو سی ایسن بھاگلپور چیپٹر کے ذریعہ ہیلتھ ویک پروگرام کی شروعات کی گئ . پروگرام کا افتتاح مہمان خصوصی ضلع کلکٹر سبرت کمار سین میئر ڈاکٹر وسندھرا لال ڈاکٹر سنجے سنگھ ڈاکٹر ارچنا جھا ڈاکٹر ڈی پی سنگھ نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کیا . آئ ایم اے کے صدر ڈاکٹر سنجے سنگھ پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ارچنا جھا نے وغیرہ نے ضلع کلکٹر کو شیلڈ شال اور پودا دیکر عزت افزائ کی .یہ پروگرام 4 اپریل سے لیکر 9 اپریل تک چلے گا جس میں مہلک بیماریوں کی وجہ اور اس کا علاج اور بیداری پروگرام منعقد کیا جارہا ہے . اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ آئ ایم.اے کے ذریعہ ہمیشہ میڈیکل کے فیلڈ میں بہتر تجربہ اور کام کیا جاتا رہا ہے یہاں کے ڈاکٹر چاہے سرکاری ہو یا پرائویٹ اپنی بہتر خدمات انجام دیتے رہتے ہیں جس کا فائدہ لوگوں کو ملتا ہے .انہوں نے اس طرح کے بیداری پروگرام منعقد کرنے پر ایسو سی ایسن کو مارکباد پیش کیا اور اس کی سرہنا کتے ہوئے حوصلہ افزائ کی. ڈاکٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ آئ ایم.اے کے پوری دنیا میں 4لاکھ سےزائد ممبر ہیں اور 700 سے زیادہ برانچ ہیں . ایسو سی ایسن ہمیشہ ہلتھ بیداری پروگرام معقد کرتا رہا ہے . پروگرام کے پہلے روز مہمان ذی وقار ڈاکٹر میگھا نڈوانی کولکاتہ نے کینسر ڈیٹکشن اور بیداری کو لیکر تفصیل سے بتایا. ہیلتھ ویک کے دوسرے روز میڈیکل کیمپ لگا کر تقریب 150 مریضوں کی جانچ کی گئ . ہلیتھ کیمپ کا افتتاح بہارچیمبر آف کامرس کے صدر سرون واجوریہ اور ناگرک ویکاس سمیتی کے صدر ضیاء الرحمان انصاری نے کیا. اس موقع پر ڈاکٹر ایس این جھا ڈاکٹر ہیم شنکر شرما ڈاکٹر سنجے سنگھ ڈاکٹر ڈی پی سنگھ ڈاکٹر ڈاکٹر منیش کمار امتابھ کمار ڈاکٹر ستیش ڈاکٹر ارچنا جھا ڈاکٹر ایم آئ فرخ ڈاکٹر پرتبھا سنگھ ڈاکٹر کویا ورنوال ڈاکٹر کمار امریش نے ہیلتھ ویک پروگرام میں بیماریوں کی وجہ اور اس کے علاج کے اپائے بتائے .