صدرجمہوریہ مرمو آسام کے تین روزہ دورے پر جورہاٹ ہوائی اڈے پر پہنچیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 06 APRIL

گوہاٹی، 06 اپریل: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آسام کے تین روزہ دورے پر آج دوپہر جورہاٹ ہوائی اڈے پر پہنچیں۔ جہاں گورنر گلاب چند کٹاریہ اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے پرتپاک استقبال کیا۔ صدر 6 سے 8 اپریل تک آسام کا دورہ کریں گی۔7 اپریل کو صدر جمہوریہ قاضی رنگا نیشنل پارک میں گجا مہوتسو 2023 کا افتتاح کریں گی۔ اس کے بعد وہ گوہاٹی میں کنچن جنگا پہاڑی مہم 2023 کا افتتاح کریں گی۔ اسی دن وہ گوہاٹی میں گوہاٹی ہائی کورٹ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔8 اپریل کو، صدر تیز پور ایئر فورس اسٹیشن پر سکھوئی ایم کے ا?ئی۔30 لڑاکا طیاروں کی اڑان میں حصہ لیں گی۔