اجین: اداکارہ سارہ علی خان بھسمارتی میں شامل ہوئیں، کوٹی تیرتھ پر لگایا دھیان

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31  MAY    

اجین، 31 مئی: فلم اداکارہ سارہ علی خان منگل- بدھ کی درمیانی شب تقریباً 2 بجے اندور سے کار کے ذریعے سیدھے مہاکال مندر پہنچیں۔ بھسمارتی میں شرکت کے بعد انہوں نے کوٹی تیرتھ پر دھیان لگایا۔اس دوران انہوں نے ساڑی زیب تن کر رکھی تھی۔
ماضی میں جب سارہ دو بار بابا مہاکال کے درشن کرنے آئیں تو وہ سلوار سوٹ میں تھیں۔ بدھ کے روز، وہ چمکیلی گلابی ساڑھی میں مہاکال مندر پہنچیں۔ وہ اتنی مغلوب تھیں کہ پورے وقت بھسمارتی میں لگی رہیں ۔ اس کے بعد وہ بھوگ آرتی میں شریک ہوئیں۔ اس کے بعد انہوں نے کوٹی تیرتھ پر دھیان لگایا۔
دراصل، سارہ فلم ’ ذرا ہٹکے، ذرا بچکے….‘ کی شوٹنگ کے لیے اندور آئی ہوئی ہیں۔ اندور پر مبنی اس کہانی والی فلم کی شوٹنگ سے وقت نکال کر سارہ مہاکال مندر میں پنڈت سنجے گرو کی سرپرستی میں درشن، پوجن کرنے پہنچی۔ اس سے پہلے سارہ 21 دسمبر اور 22 جنوری کو مہاکال درشن کرنے آئی تھیں۔ دونوں بار انہوں نے سلوار سوٹ پہنا تھا۔ انہیں سلوار سوٹ پہننے پر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیاتھا۔ اسی لیے اس بار وہ ساڑھی پہن کر آئی ہیں۔