اشون اور رویندر جڈیجا کو ڈبلیو ٹی سی فائنل کے پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے: روی شاستری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24  MAY

دبئی،24مئی:سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ ٹیم انڈیا کو اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف اوول میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں ایک مضبوط ٹیم کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے اور روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجا دونوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا چاہئے۔
روی شاستری کے کوچ رہتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 2021 میں اوول میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا لیکن اس میں تیز گیند باز جسپریت بمراہ، محمد سراج، امیش یادو اور شاردول ٹھاکر کے علاوہ اس وقت کے نائب کپتان روہت شرما کی سنچری اننگ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ شاستری نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ بمراہ کی غیر موجودگی سے ہندوستان کے امکانات کو دھچکا لگا ہے اور اس لیے ٹیم کو ایک دیگر اسپنر کے ساتھ اترنا چاہیے۔
شاستری نے آئی سی سی کے جائزے میں کہا، ’’ہندوستان نے پچھلی بار انگلینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا کیونکہ تب ٹیم میں بمراہ، محمد شامی، شاردول ٹھاکر اور محمد سراج تھے۔ اس طرح آپ کے پاس چار تیز گیند باز تھے جن میں سے شاردول کی شکل میں ایک آل راونڈر تھا۔شاستری کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب حالات اور ان کی موجودہ فارم کو دیکھ کر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر آپ کا تیز گیند بازی اٹیک بہت اچھا نہیں ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کچھ تیز گیند باز عمردرزا ہو گئے ہیں اور وہ پہلے کی طرح تیز گیند بازی نہیں کر سکتے تو آپ کو دو اسپنروں کے ساتھ جانا چاہیے کیونکہ اشون اور جڈیجا دونوں بہترین اسپنر ہیں‘‘۔بھارت نے اپنی ٹیم میں اشون اورجڈیجا کے علاوہ اکشر پٹیل کے طور پر تیسرا اسپنر بھی رکھاہے۔
شاستری نے کہا، ’’اگر پچ سخت اور خشک ہوتی ہے، تو آپ کو یقینی طور پر دو اسپنروں کے ساتھ جانا چاہیے۔ انگلینڈ میں موسم ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہاں اب دھوپ ہے، لیکن انگلینڈ کے موسم کا علم نہیں۔ اس لیے یہاں اچھا ہو گا کہ ہندوستان دو اسپنرز، دو تیز گیند بازوں اور ایک آل راونڈر کے ساتھ جائے۔ اس کے علاوہ وہ ٹیم میں پانچ بلے باز اور ایک وکٹ کیپر شامل کرے‘‘۔
شاستری نے کہا’’لہٰذا اگر اوول میں حالات معمول پر رہتے ہیںتویہ میری ٹیم کا سلیکشن ہوگا۔ آپ کو ایسے کھلاڑیوں کو میدان میں لانا ہوگا جو آسٹریلیا کو ہرا سکیں‘‘۔ جہاں تک وکٹ کیپر کا تعلق ہے، شاستری نے ایشان کشن پر کونا بھرتھ کو ترجیح دی ہی۔ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے شاستری کے ذریعے منتخب کردہ ہندوستانی پلیئنگ الیون اس طرح ہے: روہت شرما (کپستان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، رویندر جڈیجا، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، شاردول ٹھاکر، روی چندرن اشون، محمد شامی اور محمد سراج۔