انتظار ختم،یکم جون کو ریلیز ہوگی ’اسور-2‘ سیریز

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25  MAY

سال 2020 میں پوری دنیا کووڈ کی وجہ سے رک سی گئی تھی ۔ تفریحی صنعت پر بھی اس کا گہرا اثر پڑا۔ اسی دوران اوٹی ٹی پلیٹ فارم بہت مقبول ہوا اور اسی اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز ‘اسور’ بہت مقبول ہوئی۔ سائیکو تھریلر کے زمرے میں آنے والی ‘اسور’ کے پہلے سیزن کولوگوں نے پسند خوب کیا۔ تب سے شائقین اس سیریز کے اگلے سیزن کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ ارشد وارثی اور برون سوبتی ،دونوں کے کام کو بہت سراہا گیا لیکن اب انتظار ختم ہو گیا ہے کیونکہ ’اسور‘ سیزن 2 جلد ہی اسکرین پر آنے کے لیے تیار ہے۔
حال ہی میں ‘اسور’ کے دوسرے سیزن کا پہلا لک سامنے آیا ہے۔ اس میں کہانی ایک الگ اور خوفناک موڑ پر آگئی ہے اور اشارہ دیا گیا ہے کہ ایک اور اسور اس دنیا میں داخل ہوگا۔ یہ دوسرا راکششکون ہے اور کیا وہ اسے روکنے میں کامیاب ہو گا؟ لیکن اس کا جواب آپ کو سیریز میں ہی مل پائے گا۔
فلم اسور کا دوسرا سیزن 1 جون سے جیو سنیما اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر مفت دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگا۔ نئے سیزن میں ایک بار پھر برون سوبتی، ارشد وارثی، ردھی ڈوگرا، انوپریہ گوئنکا، امے واگھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ سامعین کو فرسٹ لک پسند آیا اور وہ اس کے سیزن 2 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔