رسالہ اسٹڈی سرکل ے اراکین نے عازمین حجاج کے پہلے قافلہ کا خیر مقدم کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25  MAY

ہندوستانی عازمین حجاج کوطبی امداد ،اشیاء ضروری ودیگر تمام سہولیات کیلئے پُر عزم
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
کیرالہ کی معروف ومشہور سماجی تنظیم رسالہ اسٹڈی سرکل نے عازمین حجاج کی پہلی پرواز کا مدینہ منورہ میں پُرتپاک اندازمیںخیر مقدم کیا ہے ۔رسالہ اسٹڈی سرکل کے کل ۲۰۰۰؍ہزار رضا کاران حضرات نے حرمین ہوائی اڈہ پر گلدستہ اور قیمتی تحائف سے ہندوستانی عازمین حجاج کا والہانہ استقبال کیا ۔رضا کار عازمین کی طبی امداد،اشیاء ضروری ،ودیگر سہولیات کا خاص نظم ونسق کرتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس ایف تنظیم میں اہم کام انجام دینے والے رضا کار جو بیرون ممالک میں ملازمت کرتے ہیں وہی آر ایس سی میں عازمین کی خدمات کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔خبر کے مطابق آر ایس سی رضا کار نے کولکاتہ سے آنے والی پہلی پروازکامدینہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر میٹھا ئی اور تحائف پیش کیا ۔غور طلب ہے کہ یہ تنظیم گذشتہ ۱۴؍سالوں سے دنیا بھر کے عازمین حجاج کی خدمت کرتی ہے ،حجاج کرام کے مناسک کی ادائیگی ،ٹرانسپورٹنگ،ضروی اشیاء کی تقسیم،طبی خدمات کی سہولیت فراہم کرتی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی میں آر سی ایس کی خدمت کو کافی سراہا ۔مولانا عبید اللہ ثقافی کے مطابق تنظیم کا مقصد عازمین کو کسی طرح کی کوئی مشکلات نہ پیش آئے ، اس کے لئے ہر محاذ پر کام کیا جاتا ہے ۔ ضرورت مندوں کو اشیاء ضروری اور طبی امداد،رہائشی مراعات ،آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔