انٹر میلان نے کوپا اٹالیا کا خطاب جیتا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25  MAY

روم،25مئی: لوٹارو مارٹنیرکے دو گول کی مدد سے انٹر ملان نے فیورینٹیان کو 2-1 سے شکست دے کرکوپا اٹالیافٹ بال ٹورنامنٹ کاخطاب اپنے نام کر لیا۔ مارٹنیز نے بینفیکا اوراے میلان کے خلاف اہم گول کر کے چیمپئنز لیگ کے فائنل میںبھی انٹر میلان کی جگہ کو یقینی بنایاتھا۔ انہوں نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا اور انٹر میلان کو ایک اہم اطالوی کپ کا خطاب جیتنے میں مدد کی۔
اس سیزن میں انٹر میلان کا یہ دوسرخطاب ہے۔ اس سے قبل اس نے جنوری میں اطالوی سپر کپ کا خطاب جیتا تھا اور اس میچ میں بھی مارٹنیز نے گول کیا تھا۔ انٹر میلان کا مقصد اب چیمپئنز لیگ کاخطاب جیتنا ہے جس کے فائنل میں وہ 10جون کو استنبول میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ کرے گی۔