اے ایف سی انڈر ۔23 ایشین کپ کوالیفائر: ہندوستان گروپ جی میں متحدہ عرب امارات، مالدیپ اور چین کے ساتھ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25  MAY

نئی دہلی، 25 مئی: ہندوستان کی انڈر ۔23 مردوں کی فٹ بال ٹیم کو اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ قطر 2024 کوالیفائر کے گروپ جی میں متحدہ عرب امارات، مالدیپ اور چین کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے لیے باضابطہ قرعہ اندازی جمعرات کو ملیشیا کے شہر کوالالمپور کے اے ایف سی ہاؤس میں ہوئی۔
چین اس سال 6 سے 12 ستمبر تک کوالیفائر کے لیے گروپ جی کی ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔ قرعہ اندازی میں 43 ٹیموں کو چار-چار کے 10 اور تین کے ایک گروپ میں تقسیم کیا گیا۔
ہر گروپ واحد راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک مرکزی مقام پر کھیلے گا، جس میں 11 گروپ کی فاتح اور چار بہترین دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں اے ایف سی انڈر -23 ایشیائی کپ قطر 2024 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
اے ایف سی انڈر-23 ایشیائی کپ قطر 2024، مردوں کے اولمپک فٹ بال ٹورنامنٹ 2024 کے لیے کوالیفائر کے طور پر بھی کام کرے گا۔
ٹاپ تین ٹیمیں براہ راست اولمپک گیمز کے لیے اے ایف سی کے نمائندوں کے طور پر کوالیفائی کریں گی، جبکہ چوتھی بہترین ٹیم اے ایف سی-سی اے ایف پلے آف میں کھیلے گی۔
اے ایف سی انڈر. 23 ایشین کپ قطر 2024 مقابلے کا چھٹا ایڈیشن ہوگا۔
ہندوستان کا مقابلہ 6 ستمبر کو مالدیپ، 9 ستمبر کو چین اور 12 ستمبر کو متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔