پٹنہ پہنچے دھریندر کرشنا شاستری ، ایم پی منوج تیواری نی کیا استقبال

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –13  MAY

پٹنہ، 13 مئی:مدھیہ پردیش کیبابا باگیشورکے سنت دھیریندرکرشن شاستری پانچ روزہ ہنومنت کتھا پروگرام کے لئے آج صبح پٹنہ پہنچ گئے۔ پٹنہ ہوائی اڈے پرایم پی منوج تیواری نے ان کا استقبال کیا۔ دھریندر شاستری پٹنہ ہوائی اڈے سے تیواری کی گاڑی میں گاندھی میدان کے ہوٹل پناس کے لیے روانہ ہوئے۔پٹنہ ہوائی اڈے پرآچاریہ دھیریندر شاستری کے پہنچتے ہی جئے شری رام کے نعرے لگائے گئے۔ ہوائی اڈے کے باہر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کو جدوجہد کرنی پڑی۔ دھیریندر شاستری ہوٹل پناس سے دوپہر 3 بجے نوبت پور کے لیے روانہ ہوں گے۔ نوبت پور کے تریت پلی گاؤں میں پروگرام کے مقام پر پہنچنے کے بعدوہ شام 4 بجے سے منعقد ہنومت کتھا میں حصہ لیں گے اور کتھا سنائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے ان کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حکمراں آر جے ڈی کے رہنما ان کے دورے کی مسلسل مخالفت کر رہے ہیں۔ بی جے پی ، بجرنگ دل اور دیگر ہندو تنظیمیں دھیریندر شاستری کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑی ہیں۔