TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –20 JUNE
کراچی ، 20جون: ایشیا کپ کی میزبانی کا تنازع جیسے تیسے حل ہوا ہی تھا کہ پاکستان کرکٹ میں ایک اور زلزلہ آگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجود چیئرمین نجم سیٹھی نے منگل کو ایک ٹویٹ کرکے سیاسی درجہ حرارت کو بڑھا دیا۔ سیٹھی نے پی سی بی صدر عہدہ کی امیدواری سے ہٹنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان کسی تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہتے ہیں۔پی سی بی چیئرمین نے زور دے کر کہا کہ اندرونی تنازعات سے پیدا ہوئی صورتحال اور غیریقینی پی سی بی کیلئے سودمند نہیں ہوگی۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے لکھاکہ سبھی کو سلام! میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان تنازع کی وجہ نہیں بننا چاہتا ہوں، اس طرح کا عدم استحکام اور غیریقینی پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے اچھا نہیں ہے۔ ان حالات میں میں پی سی بی صدر کے عہدہ کا امیدوار نہیں ہوں، سبھی اسٹیک ہولڈرز کو نیک خواہشات۔ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اگلے بورڈ صدر بننے کی ریس سے خود کو باہر کرنے کے بعد نجم سیٹھی نے پی سی بی کے طور پر ایک طرح سے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔آئی پی سی کے وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے والے ذکاء اشرف پی سی بی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ مزاری کے مطابق نجم سیٹھی کو پی سی بی کے سرپرست اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر انتخابات کی نگرانی اور 2014 کے آئین کی بحالی کے لیے عارضی طور پر چیئرمین بنایا گیا تھا۔