TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 SEPT
واشنگٹن، 06 ستمبر:امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر سے فیس ماسک پہننے کا فیصلہ کرلیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق خاتون اوّل کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?نے کے بعد صدر جوبائیڈن نے گھر کے اندر اور لوگوں سے ملاقات کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت فیس ماسک پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے مطابق صدر جوبائیڈن کا پیر کو کیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی ا?یا ہے اور انہیں اس بیماری کی کوئی علامات بھی نہیں ہیں۔پریس سیکریٹری کے مطابق امریکی صدر گھر کے اندر اور باہر دوسروں سے کافی حد تک فاصلہ رکھتے ہوئے اپنا ماسک ہٹادیں گے۔ رواں ہفتے امریکی خاتون اوّل 72 سالہ جل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?یا تھا جس کے بعد پیر کو 80 سالہ صدر جوبائیڈن کا کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔حالیہ ہفتوں کے دوران امریکا میں کورونا اور اس کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں ا?یا ہے۔

