بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے راجستھان میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -02 SEPT     

لکھنؤ، 02 ستمبر: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے راجستھان میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے گہلوت حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس کا نوٹس لیتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
بی ایس پی سربراہ نے ہفتے کے روز اپنے آفیشل ایکس ہینڈل سے دو ٹویٹ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کے پرتاپ گڑھ میں عورت کے ساتھ بدسلوکی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ ان کو روکنے کے لیے حکومتیں بی ایس پی حکومت جیسی سخت کارروائی کیوں نہیں کر پا رہی ہیں، یہ سوچنے کی بات ہے۔ مختلف ریاستوں میں اس طرح کے گھناؤنے واقعات کا متواتر ہونا انتہائی شرمناک ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آنے والے سال 2024 میں قبل از وقت لوک سبھا انتخابات کے امکان کے پیش نظر بی ایس پی اپنی تنظیم کو مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔ مایاوتی اب اترپردیش کے بعد اتراکھنڈ میں تمام بڑے اور چھوٹے عہدیداروں کی میٹنگوں میں حصہ لے رہی ہیں، جس کے ساتھ ساتھ سماج میں عوامی بنیاد کو بڑھانے کے مسلسل عمل کے ساتھ ساتھ امیدواروں کا انتخاب وغیرہ بھی جاری ہے۔