تعلیمی کانفرنس بھونیشور میں اساتذہ مدارس ملحقہ کی باوقار شرکت و تعلیمی کانفرنس کا مبارک آغاز۔ڈاکٹر نور اسلام علیگ

تاثیر،۴ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بھونیشور (زیڈرحمن) ریجنل انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بھونیشور اڑیسہ کے زیر اہتمام چار دسمبر 2023 تا آٹھ دسمبر 2023  چلنے والا پانچ روزہ تعلیمی کانفرنس کا آج باوقار افتتاح کانفرنس ہال ریجنل انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بھونیشور میں ہوا،پروگرام کی صدارت ڈی ایم اسکول کے پرنسپل محترم جناب پی سی اگروال نےکی،جبکہ اپنے مخصوص لب و لہجہ میں پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر علی جاہ بیتھ نےکی،مس بترا نے خوبصورت استقبالیہ نظم پڑھ کر حاضرین کی مرکز توجہ بن گئی پھر ڈاکٹر علی جاہ بیتھ نے بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ کے مدعووین خصوصی،حضرات علمائے کرام و ذمہ داران مدارس ملحقہ کا پرزور خوبصورت اور منفرد انداز میں خطبہ استقبالیہ دے کر مسرور و شادکام کیا،پروگرام کوآرڈینیٹر کی فرمائش پر بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ سے تشریف لائے ہوئے حضرات علماء کرام نے اپنا تعارف پیش کر کے ماحول میں محبت و چاہت اور انسیت کا ماحول پیدا کر کے خاص سماں طاری کر دیا،خصوصا آل بہار مدرسہ ٹیچرس آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری و پرنسپل مدرسہ ضیاء الاسلام جلوارہ ضلع دربھنگہ صحافی و ادیب الحاج مولانا سیف الاسلام قاسمی، قاری شبیر انور عرفانی مدرسۃ البنات سلیمانیہ ضلع دربھنگہ،ام المدارس مدرسہ احمدیہ ابابکر پور ضلع ویشالی کے موقر استاد الحاج مولانا محمد قمر عالم ندوی اماموری، مولانا ممتاز عالم پرنسپل مدرسہ انجمن اسلامیہ کشن گنج مولانا فخر الدین قاسمی مدرسہ انجمن اسلامیہ شیوہر، مولانا ظل الرحمن مدرسہ اسلامیہ سمری بختیارپور سہرسہ،مولانا عمران ندوی ارریہ، ماسٹر نواز الحق نالندہ،مولانا مرشد عالم کھگڑیا وغیرہ نے مختلف انداز میں اپنا اپنا تعارف پیش کیا،اج کا یہ پروگرام چار نشستوں پر مشتمل ہو کر بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا، پہلی نشست میں تعارفی دور چلا جبکہ دوسری نشست میں نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے رموز و نکات سے آگاہی کرائی گئی،وہیں تیسری نشست میں تنوع مساوی جامع تعلیم جو کہ بچوں کا بنیادی حق ہے،ان پر فہم آگہی کرائی گئی چوتھی و آخری نشست میں پری اسکول ایجوکیشن اور نیپن بھارت مشن کی تمام جانکاریاں فراہم کرائی گئیں۔