آج بتاریخ 28.12.2023 ندوۃ العلما لکھنو میں تاریخ اور تفسیرکی تعلیم حاصل کر رہے بیس طلبا اپنے ایک استاذ محترم کے ساتھ خدا بخش لائبریری تشریف لائے۔ لائبریری نے ان طلبا کے لئے ایک اورینٹیشن پروگرام اورگنائز کیا، ڈائرکٹر نے ان طلبا کو لائبریری سے متعارف کرایا، اہم مخطوطات کتابوں اور نوادرات کو دکھایا، جسے طلباء نے دلچسپی سے دیکھا اور معلومات حاصل کی۔ان کو لائبریری کا صحیح اور بہترین استعمال اور کیریر میں کامیابی ٖاصل کرنے کے لئے لائبریری کے افادیت پر روشنی ڈالی گئی ۔
قبل بھی لائبریری اس طرح کے پروگرام اورگنائز کرتی رہی ہے، چند ماہ پہلے قرطبہ انسٹی ٹیوٹ کشن گنج، ایم ایس انیسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن پٹنہ، سینک اسکول پٹنہ اور کامرس کالج پٹنہ کے طلباء کے لئے بھی اورینٹیشن پروگرام کرائے جا چکے ہیں۔اس کا مقصد تعلیمی اداروں اور طلباء کو خدا بخش لائبریری کے نواردارت اور ریسرچیز سے معتارف کرانا ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کو تحقیقات کے میدان میں گائیڈ کرنا بھی۔
خدا بخش لائبریری میں اورینٹیشن پروگرام

