تاثیر،۲۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 28 جنوری : منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اوردشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے ماری اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ مہم کے دوران تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کے سلسلے میں 177 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
اس کے علاوہ کانگ پوکپی ضلع کے ستنگ پہاڑی سلسلے میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوا۔
پولیس نے آج کہا کہ ضروری اشیا کے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 37 پر198 گاڑیوں اور قومی شاہراہ نمبر 2 پر 186 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں، پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 136 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

