شراب کی بوتل کے لیے نوکر کو چپل سے مارتے نظر آئے راحت فتح علی خان ، ویڈیو وائرل

تاثیر،۲۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جس نے سب کو حیران کردیا۔ اس ویڈیو میں راحت فتح علی خان اپنے ہی نوکر کو مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہ اس پٹائی کے دوران یہ بھی پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ میز پر رکھی شراب کی بوتل کہاں گئی؟ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے راحت فتح علی خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر نیٹیزنز نے راحت فتح علی کو جب تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا تو اسے دیکھ کر راحت نے ایک ویڈیو شیئر کیا اور واقعے پر معافی مانگ لی۔ ویڈیو میں راحت اپنے گھریلو ملازم کو جوتوں سے مارتے اور گھسیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہ آدمی کے سر پر جوتے مار رہے ہیں اور شراب کی بوتل کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ نوکر ان کے رویے سے کافی خوفزدہ لگتا ہے، لیکن راحت انہیں مارتے رہتے ہیں۔ اسے مارتے پیٹتے وہ خود نیچے گر پڑے ۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کے غصے سے ردعمل آنے لگے ۔ کچھ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ راحت فتح علی خان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ راحت کا یہ عمل انتہائی غیر انسانی ہے۔
راحت کو جب احساس ہوا کہ سوشل میڈیا پر لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں تو راحت فتح علی خان نے ایک نئی ویڈیو بنائی اور اسے اسی ملازم کے ساتھ شیئر کی۔ ویڈیو میں راحت نے ان سے معافی مانگی اور بتایا کہ وہ ان کے شاگرد ہیں۔ گرو اور شاگرد کے درمیان ایسا ہی رشتہ ہوتا ہے۔ اس ویڈیو میں راحت نے بتایا ہے کہ اگر آپ اچھا کام کریں گے تو آپ کی تعریف ہو گی اور اگر آپ غلطی کریں گے تو آپ کو ڈانٹ ملے گی ۔
اس ملازم نے ویڈیو میں یہ بتایا بھی ہے کہ جھگڑا شراب کی بوتل پر نہیں بلکہ پانی کی بوتل پر ہوا تھا۔ نوکر نے یہ بھی بتایا کہ راحت اپنے شاگردوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔انہیں بدنام کرنے کے لیے یہ باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ راحت فتح علی خان بھارت میں بہت مقبول ہیں اور انہوں نے ہندی فلموں کے لیے کئی گانے گائے ہیں۔ لیکن اب دیکھا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے انہیں ہر سطح سے زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔