تاثیر،۲۳ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 23 جنوری 2024: نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر آج قوم نے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ پٹنہ میں، گاندھی میدان کے جنوب مشرقی کونے پر واقع سبھاش پارک میں سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں گورنر جناب راجندر وشواناتھ آرلیکر اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے نیتا جی سبھاش چندر بوس جی کے قد آدم مجسمے پر گلپوشی کرکیجذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو، خزانہ،کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیرجناب وجے کمار چودھری، عمارت کی تعمیرات کے وزیر جناب اشوک چودھری، وزیر ٹرانسپورٹ مسزشیلا کماری، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل بہبود کے وزیرجناب رتنیش سدا، قانون ساز کونسل کی رکن محترمہ کمود ورما،وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، جے ڈی یو لیڈرجناب راجیو رنجن پرساد، ریاستی شہری کونسل کے سابق جنرل سکریٹری مسٹراروند کمار سمیت کئی معززین نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا
گورنر جناب راجندر وشواناتھ آرلیکر نے مشترکہ مسلح افواج کی سلامی لی اور این سی سی کیڈٹس اور اسکاؤٹ گائیڈس کی پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کے فنکاروں کے ذریعہ آرتی پوجا، بھجن، کیرتن، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیتوں کے پروگرام پیش کیے گئے۔

