تاثیر،۲۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)جالے تھانہ حلقہ کے قدم چوک پر زخمی حالت میں بائک کے ساتھ مین سڑک پر گرے نوجوان کے پاس سے دیسی پستول پولیس نے برآمد کیا ہے بدمعاش کی شناخت کمتول تھانہ حلقہ کے رتن پور گاؤں باشندہ مدن منڈل کے بیٹے چندن کمار منڈل 22 سالہ کی شکل میں کی گئی ہے ملزم نوجوان نے سنسان سڑک پر راہگیر کو پستول کا خوف دکھا کر لوٹ پاٹ کرنے کی بات قبول کی ہے ایف آئی آر کے مطابق اسسٹنٹ داروغہ برج بہاری نارائن سنگھ 27 جنوری کی شام پولیس فورس کے ساتھ راڑھی چوک پر گاڑی چیکنگ کر رہے تھے اسی اثناء میں اطلاع ملی کہ جالے بھرواڑہ سڑک کے قدم چوک پر بائک سوار زخمی حالت میں پڑا ہوا ہے نوجوان کے ہاتھ پیر چہرے آنکھ پر کئی زخم کے نشان ہیں اور خون بہہ رہا ہے آس پاس کے مقامی لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع تھی زخمی نوجوان کو پولیس حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اسنے اپنا نام چندن کمار منڈل بتایا وہیں تلاشی لینے پر بدمعاش کے کمر کے بائیں طرف سے دیسی پستول جنس کے پیکٹ سے سیمسنگ کا انورائد موبائل برآمد ہوا اور پیشن پرو بائک کو ضبط کیا گیا پستول میں کوئی میگزین نہیں تھا گرفتار بدمعاش نے پولیس کے سامنے قبول کیا ہے کہ سنسان جگہ پر پستول کا خوف دکھا کر مسافر سے لوٹ پارٹ کرتے ہیں اور سیتا مڑھی کی طرف واردات کو انجام دینے جا رہے تھے کہ قدم چوک کے قریب بائک کا توازن بگڑنے کی وجہ سے بیچ سڑک پر گر کر زخمی ہو گئے پولیس نے پستول بائک موبائل کو ضبط کر بدمعاش کو زخمی حالت میں جالے ریفرل اسپتال میں داخل کرایا ہے تھانہ صدر پرینکا کماری نے بتایا کہ مکیش منڈل کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجا جا رہا ہے اور اُسکا مجرمانہ ریکارڈ کا پتہ لگایا جا رہا ہے

