بہار: دربھنگہ۔سہرسہ رو ڈ پر سڑک حادثہ میںموت

تاثیر،۸فروری ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 08 فروری : بہارمیں بڑگاوں اوپی تھانہ علاقہ کے دربھنگہ۔ سہرسہ قومی شاہراہ واقع بجرنگ چوک پر بدھ کی دیر رات ہائیوا اور بائک کے تصادم میں دو لوگوں کی موت جائے وقوع پر ہوگئی۔ جبکہ ایک نوجوان کی اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی۔مہلوک کی شناخت آسی گاؤں رہائشی 20محمد بدرل ولد محمد انور اور محمد انصار کے 27 سالہ بیٹے محمد انظر کے طور پر ہوئی ہے۔ اسپتال میں دم توڑنے والے تیسرے نوجوان کی شناخت محمد متین کے 17 سالہ بیٹے محمد فرحان کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ بدرل اپنے دو دوستو ں کے ساتھ ایک بائک پر سوار ہوکر اپنے سسرال کوٹھرما سے اپنے گائوں سے لوٹ رہا تھا۔ اسی دوران بجرنگ چوک پر رات تقریباً 9بجے مٹی خالی کر کے سوپول سے کملا ڈیم کی طرف جارہے ہائیوا نے زبردست ٹکر مار دی۔ حادثے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ جسے مقامی لوگوں کی مدد سے اسپتال میں د اخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے بعدبڑگاؤں ا وی سمیت جمال پور ، کوشیشور استھان اور برول کے تھانہ انچارج سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس کو جائے حادثہ پر تعینات کیا گیا۔ رات تقریباً 12 بجے ایس ڈی ایم امیش کمار بھارتی اور ایس ڈی پی او منیش چندر چودھری سمیت عوامی نمائندوں کے سمجھانے اور معاوضہ کے اعلان کے بعد لوگ پرسکون ہوئے۔ بڑگاؤں او پی انچارج کلپنا کماری نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا گیا ہے۔ حالانکہ بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر تھانہ بھیج دیا گیا ہے۔