پٹنہ میں جن وشواس ریلی 3 مارچ کو، منوج جھا نے کہا کہ عظیم اتحاد کی ریلی بے مثال ہوگی

تاثیر،۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 2 مارچ :کل یعنی 3 مارچ کوراجدھانی پٹنہ کے گاندھی میدان میں عظیم اتحاد کی جن وشواس ریلی ہے۔ آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے دعویٰ کیا ہے کہ گاندھی میدان میں ہونے والی عظیم اتحاد کی عظیم ریلی بے مثال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں بہار کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں لوگ آئیں گے۔ منوج جھا نے بی جے پی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل خاندان پر اس کا کوئی اثر نہیں ہونے والا ہے۔
منوج جھا نے کہا کہ تیجسوی یادو کو بغیر کوئی وجہ بتائے حکومت سے ہٹا دیا گیا لیکن نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے وہ ان لوگوں کے لیے مسلسل نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں جو اسے چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ جس طرح کی سیاست این ڈی اے کے لیڈر بہار میں کر رہے ہیں یقیناً بہار کے لوگ بھی دیکھ رہے ہیں۔ وقت آنے پر عوام ان کا جواب دے گی۔
منوج جھا نے کہا کہ ہمارے لیڈر تیجسوی یادو مسلسل لوگوں کے درمیان گئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کے درمیان جا کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کل عظیم اتحاد کی ریلی ہے اور ہمارے لیڈر لالو پرساد یادو بھی موجود ہوں گے۔ ہمیں اپنے خیالات کا اظہار شائستگی سے کرنا ہے۔ تیجسوی یادو کے دورے کے دوران جس طرح سے ہر طبقے، تمام مذاہب، تمام ذاتوں اور یہاں تک کہ خواتین کی بھیڑ دیکھی گئی ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ اب عوام صرف نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔
جب منوج جھا سے پوچھا گیا کہ کیا راہل گاندھی بھی اس ریلی میں آئیں گے تو انہوں نے کہا کہ یہ عظیم اتحاد کی ریلی ہے۔ وہ آئیں گے تو ا پ لوگوں کو پتا چل جائے گا۔ آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے عظیم اتحاد کی ریلی میں راہل گاندھی کی آمد کو لے کر کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ واضح ہو کہ یہ قیاس ا?رائی ہے کہ راہل گاندھی بھی ریلی میں شرکت کرنے والے ہیں۔