تاثیر،۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 2 مارچ : بہار کے جموئی میں انعامی نکسلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس کی ایک بڑی کارروائی میں ایک لاکھ روپے کے انعام والے نکسلی صدام میاں کو گرفتار کیا گیا ہے، حالانکہ سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق پولیس نے صدام میاں سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ اگر پولیس ذرائع پر یقین کیا جائے تو محمد صدام آئی ای ڈی بم نصب کرنے کا ماہر ہے۔
پولیس نے جموئی ضلع سے اس بدنام زمانہ مفرور ایک لاکھ روپے نکسلی کو گرفتار کیا۔ گرفتار بدنام زمانہ مجرم کو خوفناک نکسلائیٹ پرویز دا عرف مکھیا جی اور اروند یادو کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع پر یقین کیا جائے تو صدام خوفناک نکسلائیٹ پرویز دا کے بہت قریب ہے۔ 24 فروری 2024 کو جموئی پولیس نے اس نکسلی پر ایک لاکھ کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ وہ جموئی کے چکئی بلاک کے گرود آباد گاوں کا رہنے والا ہے۔
پولیس نے صدام میاں سے اسلحہ بھی بر ا مد کیا ہے۔ اس گرفتاری کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع پر یقین کیا جائے تو محمد صدام آئی ای ڈی بم نصب کرنے کا ماہر ہے۔ اس بدنام زمانہ نکسلی کے خلاف کئی مجرمانہ معاملے بھی درج ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس ٹیم کے خلاف حملہ اور قتل سمیت کئی مقدمات درج ہیں۔ جموئی پولیس صدام میاں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ فی الحال پولیس گرفتار مجرم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

