آئی پی ایل میں 3ایسے کھلاڑی جنہوں نے کیپنگ کی اور گیند بازی بھی کی

 

نئی دہلی،14اپریل:آئی پی ایل میں آل راؤنڈرس کا کردار کافی اہم ہوتی ہے۔جو کرکٹر گیند اور بلے دونوں س بہتر مظاہرہ کرتے ہیں انہیں موقع ملتے ہیں اور نیلاب میں ان کے لئے شیادہ بولی لگتی ہے۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈرس مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز جیتنے کے مضبوط دعویدار ہوتے ہیں۔حالانکہ بہتر کم ہی کرکٹر آئی پی ایل میں ہوئے ہیں جنہوں نے ایک قدم آگے جا کر وکٹ کیپنگ اور گیند بازی دونوں کی ہے اکثر کئی بلے باز اہم مواقع پر گیند بازی کرتے ہیں لیکن جب کوئی کھلاڑی وکٹ کیپنگ بھی کرے اور گیند بازی بھی کرے تو وہ کافی حیران کرنے والا ہوتا ہے۔
عام طور پر ایک وکٹ کیپر بیٹنگ کرتا ہے اور فلڈنگ کے دوران وکٹوں کے پیچھے ہوتا ہے۔ لیکن کچھ پلیئر ایسے بھی تھے جنہوں نے صرف آئی پی ایل میں وکٹ کیپنگ کی بلکہ وکٹ بھی نکالا۔ ان کھلاڑیوں کا نام جانکر آپ حیران ہو جائیں گے۔ایسے تین کھلاڑیوں کا ذکر جنہوں نے آئی پی ایل میں وکٹ کپینگ بھی کی اور گیند بازی بھی کی۔
ایڈم گلکرسٹ اس میں پہلے نمبر پر سابق آسٹریلیائی سلامی بلے باز ایڈم گلکرسٹ بھی ہیں ۔گلرکرسٹ اپنے زمانے میں بہترین وکٹ کیپر تھے۔ کیپنگ کے کئی بڑے ریکارڈ ان کے نام درج ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تابڑ توڑ بیٹنگ بھی کیا کرتے تھے۔آئی پی ایل میں انہوں نے ڈکن چارجرز حیدر آباد اور کنگس الیون پنجاب کی طرف سے کھیلا اور کئی میچ اپنی ٹیموں کو جتائے۔ وہیں وکٹ کیپنگ کی بات اگر کریں تو آئی پی ایل میں کل 64شکار انہوں نے کئے لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ ایڈم گلکرسٹ آئی پی ایل میں وکٹ بھی چٹکا چکے ہیں۔

گرکیرت سنگھ
آئی پی ایل 2020میں گرکیرت سنگھ رائل چیلنجرز بنگلور کا حصہ تھے ۔ وہ ابھی تک آئی پی ایل میں کل ملا کر کئی مقابلے کھیل چکے ہیں ۔ وہ وکٹ کیپنگ بھی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گرکیت سنگھ نے آئی پی ایل میں گیند بازی کرتے ہوئے 5وکٹ بھی چٹکائے ہیں ۔ یہ وکٹ انہوں نے 2015اور2016کے سیزن میں لئے تھے ۔ اس کے بعد سے انہوں نے آئی پی ایل میں گیند بازی نہیں کی۔

امباتی رائڈو
اس لسٹ میں چنئی سپر کنگس کے امباتی رائڈو کا بھی نام ہے۔ عام طور پر رائڈو ایک اسپیشلسٹ بلے باز کے طور پر کھیلتے ہیں لیکن انہوں نے آئی پی ایل میں گیند بازی بھی کی ہے اور وکٹ بھی نکالا ہے۔
امباتی رائڈو نے 20آئی پی ایل میچوں میں کیپنگ کی اور 15شکار کئے۔ وہیں انہوں نے2011کے آئی پی ایل سیزن میں 3اوور گیند بازی بھی کی تھی اور اس میں 22رن خرچ کئے تھے ۔ انہوں نے کوئی وکٹ ان اوورز کے دوران نہیں ملا تھا۔ وہ اس لسٹ میں اکلوتے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے گیند بازی میں وکٹ نہیں نکالا ہے۔